صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 9ارب71کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 72 ویں اجلاس میں پبلک بلڈنگز اور آئی ٹی سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 9 ارب 71کروڑ 12لاکھ 46ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں ایم پی اے ہاسٹل (فیز II) کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 6ارب 29کروڑ 67لاکھ 46ہزار روپے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے پرانے آلات کی تبدیلی (فیز II) (ترمیمی) کیلئے 3 ارب 41کروڑ 45لاکھ روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button