لاہور ڈویلپمنٹ پلان/ ترقیاتی کام جاری، ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے

لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر نے یو سی 17 اور 1 نین سکھ میں ترقیاتی کام کا جائزہ لیا. انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو سائٹ پر صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی.

اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال نے سمن آباد ٹاؤن میں گلی کی تعمیر کا کام ہونے پر جائزہ لیا اور زیڈ او آر کو گلی کی جانب جاتے ہوئے راستوں سے بینرز و پوسٹرز اتروانے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال نے یو سی 214 اور 218 میں بھی ترقیاتی کام کا معائنہ کیا. ڈی سی لاہور نے ٹھیکیداروں کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے ایکسئین واسا کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبدالباسط صدیقی نے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں تفصیلی بریفنگ، زیڈ او ون اور ایکسئین واسا کو تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے یو سی 74 میں گلی میں ٹف ٹائلز کی تکمیل کا معائنہ کیا. انہوں نے لیسکو ٹیم کو غیر قانونی لٹکتی تاروں کو ہٹانے کی ہدایت کی اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی نظام بہترین بنانے کی ہدایت بھی کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام ایک میگا پراجیکٹ ہے جس کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل سے شہریوں کو استفادہ حاصل ہو گا.

جواب دیں

Back to top button