ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارروائیاں،دو جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دھر لئے، کھاڑک سبزہ زار بازار سے گرفتار کیا گیا

ضلعی انتظامیہ لاہور نے کارروائیوں کے دوران دو جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دھر لیا. کھاڑک سبزہ زار بازار سے جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کیے گئے ہیں. جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود کو مجسٹریٹس ظاہر کرکے قیمتوں کی چیکنگ اور بھتہ وصول کر رہے تھے.

دونوں جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سبزہ زار پولیس کے حوالے کروا کر خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا ہے. پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارروائیوں کی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی بھرپور کارروائیوں سے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں. خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد اور مقدمات کا اندراج کروایا جا رہا ہے. کارروائیوں کے دوران 26 مقامات پر خلاف ورزیاں پر سخت ایکشن لیا گیا ہے. 25 وارننگز، 1 لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک رہیں، قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ رمضان سہولت اسٹالز میں اشیاء ضروریہ کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے.

جواب دیں

Back to top button