*لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 10 ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے،ڈائریکٹر ایڈمن کی طرف سےنوٹیفکیشن جاری*

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 10 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر ایڈمن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف مشتاق اعوان کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون تعینات کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری سمیرا علی خان کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹو،تقرری کے منتظر ظفر اقبال کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تھری محمد طیب خان جن کے پاس ڈپٹی کوآرڈینیشن کا اضافی چارج بھی تھا کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور لگا دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون،ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون کیپٹن ر احمد فراز کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹو وسیم ظفر کو ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشنز شفٹ ٹو،ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشنز ریحان اطہر کو ڈائریکٹر انوائرمنٹل کنٹرول ،ڈائریکٹر وائس چیئرمین سیل حمیرا شریف کو ڈائریکٹر کچی آبادیز تعینات کیا گیا ہے جس کا ان کے پاس اضافی چارج تھا۔ڈائریکٹر انوائرمنٹل کنٹرول محمد عبید اقبال کو تبدیل کر کےڈائریکٹر وائس چیئرمین سیل لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button