رواں برس کے دوران ڈیرہ غازی خان سمیت دور درازعلاقوں میں نئے دفاتر کھو لے جا ئیں گے،وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے عوام الناس کی سہولت کے لئے دور دراز علا قوں میں نئے علا قائی دفا تر قائم کر نے کے عزم کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جلد ڈیرہ غازی خان اور ملک کے دیگر دور دراز علا قوں میں علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے جا ئیں گے تا کہ شکا یت کنند گان کو ان کے گھر کے قر یب انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ 2024ء کا سال اس حوا لے سے انتہا ئی اہم اور یا دگا ر رہا کہ اس سال ریکارڈ شکا یات آ ئیں اور ریکارڈ فیصلے کئے گئے۔گز شتہ بر س دو لا کھ 26 ہزار372 شکا یات آ ئیں اور دو لا کھ 23 ہزار198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے۔ شکا یات اور فیصلوں میں سال2023ء کے مقا بلے میں با لتر تیب 17 فیصد اور 16 فیصد اضا فہ ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا جبکہ عملد رآ مد کی شرح سال 2023ء میں 85.70 فیصد تھی۔وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں میڈ یا کے نما ئند وں کے ساتھ ایک غیر رسمی ملا قا ت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصا ف فرا ہم کر نے کے لئے ملک بھر میں 126کھلی کچہر یاں منعقد کی گئیں۔ او سی آ ر پروگرام کے تحت 171 دوروں کے دوران 4840 شکا یات نمٹا ئی گئیں، جب کہ سر کا ری اداروں کے نظا م کی اصلا ح اور خد مات کو بہتر بنا نے کے لئے وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیموں نے سر کا ری محکموں کے 79دورے کئے۔مظفر آ باد، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور سا ہیوال میں حال ہی میں نئے دفا تر کے قیام کے بعد یہ ادارہ اب ملک بھر کے 25 شہروں میں مو جود ہے۔ عنقر یب ڈیرہ غا زی خان میں بھی علا قا ئی دفتر قائم کیا جا رہا ہے۔ وفاقی محتسب کے اہم اقدامات میں شکا یات کے اندراج اور زوم لنک نیز وٹس ایپ کے ذریعے سما عت میں شمو لیت کے لئے انفا رمیشن ٹیکنا لوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فا رمز کا استعمال بھی شا مل ہے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے مز ید کہا کہ یہ ادارہ حقیقی معنوں میں غر یب آ دمی کی عدا لت ہے جو بڑ ی تعداد میں شکایت کنند گان کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فرا ہم کر رہا ہے۔انہوں نے سمندر پا ر پا کستا نیوں کے لئے اٹھا ئے گئے اقدا مات کا ذکر کر تے ہوئے بتا یا کہ سال 2024 ء کے دوران بیرون ملک پا کستا نیوں کی 151897 شکا یات مو صول ہو ئیں۔پا کستان کے بین الا قوا می ہوا ئی اڈوں پر قا ئم کردہ یکجاسہولیا تی ڈیسکوں کے ذریعے 111184 شکا یت کنند گان کو سہو لیا ت فرا ہم کی گئیں۔ بیرون ملک پا کستا نی مشنز کو 38592 جبکہ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ میں قا ئم کر دہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے گر یوئینس کمشنر آ فس کو 2121 شکا یات مو صو ل ہو ئیں۔وفاقی محتسب نے بتا یا کہ بچوں کے مسا ئل کے حل اور ان کی شکا یات کے ازالے کے لئے ایک ہمہ وقتی ”شکا یا ت کمشنر برا ئے اطفال“ کام کر رہا ہے جس کا دفتر بھی اسی بلڈ نگ میں مو جود ہے۔انہوں نے بتا یا کہ سر کاری اداروں کے نظام کی اصلا ح کے لئے ہم 80 ریسر چ رپو رٹیں تیار کر کے متعلقہ اداروں کو بھجوا چکے ہیں۔انہوں نے وفاقی محتسب کے بین الاقوامی کردار کا ذکر کر تے ہو ئے بتا یا کہ ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن (اے او اے)کے صدر کی حیثیت سے وہ محتسب کے تصور کو ایشیا ء اور دنیا بھر میں عام کر نے کے لئے کو شاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button