وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی جس میں امریکا اور حکومتِ سندھ کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا خصوصاً موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر زور دیا گیا۔یہ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اوبیرم، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نٹالی بیکر نے زرعی ترقی اور جدید کاشتکاری ٹیکنالوجیز کے استعمال سمیت مختلف دوطرفہ امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ دونوں نے تعلیم، صحت کے شعبوں اور سرمایہ کاری میں تعاون پر بھی غور کیا اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔سیلاب متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی اور گھروں کی تعمیر نو پر بھی بات چیت کی گئی۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ان کی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کر رہی ہے اور ان کو مالکانہ حقوق دے دیے گئے ہیں۔نٹالی بیکر نے سندھ حکومت کی ترقیاتی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور امریکا کی جانب سے جاری تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ مراد علی شاہ نے امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
Read Next
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب کی ملاقات، واگذار زمین صوبائی حکومت کے حوالے*
3 دن ago
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد،متعدد منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکج منظور
3 دن ago
میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6.135 ارب روپے سے تعمیر شدہ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کردیا*
Related Articles
حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے7 سے9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
7 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان،تمام امدادی اداروں کو ایک ہی کمان میں دینے کا فیصلہ
7 دن ago




