وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے ملاقات کی۔
باکسر عثمان وزیر "Clash Of Natioion” چیمپئن شپ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر انہوں نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیئرمین چنیسرٹاؤن فرحان غنی اور ممبر صوبائی اسمبلی آصف موسیٰ بھی ان خے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے عثمان وزیر کو اس کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور انہیں سندھ کی روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔






