وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے محکمہ داخلہ کا دورہ کیا ۔ محکمہ داخلہ میں نو قائم شدہ پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹر ( پفٹیک ) کا افتتاح کیا۔پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹر 210 ملین روپے کی لاگت سے 2 ماہ کے قلیل عرصے میں قائم کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا پیفٹیک قائم کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ ہے، پیفٹیک وفاقی سطح پر قائم نیفٹیک کے ساتھ منسلک ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یہ ملک میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کے تدارک کے لئے ایک موثر سسٹم ہے، ملک بھر سے انٹیلیجنس شئیرنگ اینڈ اسسمنٹ کا ڈیجیٹل اور اینٹگریٹڈ نظام ہے، اس سسٹم کے تحت وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتوں کو ایک مربوط کیا جائے گا۔ پفٹیک کے ذریعے دیگر صوبوں اور وفاق سے تھریٹ سے متعلق انٹیلیجنس اور ڈیٹا شیئرنگ کا یکساں نظام قائم کیا جائے گا، پفٹیک میں ایف آئی اے، نادرہ، پی ٹی اے، اینٹلجنس اداروں سمیت 14 مختلف متعلقہ اداروں کو ایک یکساں سسٹم کے تحت یکجا کیا گیا ہے، صوبے کے 36 اضلاع کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیز پفٹیک کے ساتھ براہ راست منسلک ہونگی، پیفٹیک کے ذریعے ملک بھر میں رئیل ٹائم اینٹیلجنس شئیرنگ ممکن ہوگی۔ اس سسٹم کی مدد سے دہشتگری کی سرگرمیوں کے خلاف یکساں، موثر، بروقت اور منظم کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، اس جدید نظام سے انٹیلیجنس اداروں کے استعداد کار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ صوبائی سطح پر پیفٹیک کا قیام دہشتگردی کے موثر تدارک کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ایک قومی ایجنڈا ہے اس میں حکومت، عوام اور اداروں سب کو ایک پیچ پر ہونا ہے، دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایک ہمہ جہت سسٹم کا ہونا نا گزیر ہے، دہشتگرد سرگرمیوں سے متعلق بروقت انٹیلیجنس اور ان کے تدارک کے لیے پفٹیک اہم کردار ادا کرے گا۔
Read Next
10 گھنٹے ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
10 گھنٹے ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
2 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
Related Articles
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
4 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
1 ہفتہ ago


