میئر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد بھی موجود تھے۔ لسانی اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کا باب ختم، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خود ساختہ لیڈران اور کرایے کے ترجمانوں کے جھوٹے الزامات کو مسترد کر دیا۔

کراچی والے کراچی کی قیادت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور ایم این اے فاروق ستار کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات پر عوامی قیادت کا منہ توڑ جواب۔ کراچی کے عوام نے واضح کر دیا ہے کہ نفرت اور لسانی تفریق کی تقسیم کی سیاست کی شہر کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران، میئر مرتضٰی وہاب نے کراچی کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، ’’میں ہمیشہ گورنر سے 100 ارب روپے کا مطالبہ کرتا رہوں گا، جس نے یہ پیشکش خود کی تھی لیکن اب وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔اور کہا کے انکا کام صرف پروٹوکول میں گھوم کر اور عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ انکا عوام اور سیاست سے کوئی تعلق نئی ہے یہ صرف دھونس اور بدمعاشی کے بل بوتے کے زور پر چلتے ہیں مگر اب بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کا وقت گیا۔میئر نے مزید کہا کہ کراچی بدل گیا ہے- اس کے لوگ خوف و ہراس کو مسترد کرتے ہیں اور اس قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں جو پولرائزیشن کے بجائے ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔






