لاہور(بلدیات ٹائمزرپورٹ)میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کی بند روڈ پر اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ ہو گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ، ایم سی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ اور ریگولیشن کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے پرانی بکر منڈی اور سلاٹر ہاؤس سے ملحقہ 34 کنال کمرشل اراضی پر قبضہ گروپ نے چند قبریں بھی بنا دی ہیں تاکہ قبضہ پکا کیا جا سکے اور آپریشن کی صورت میں ردعمل اور لوگوں کو ساتھ ملا مزاحمت کی جاسکے۔سکنہ کوٹ کمبوہ واقع اس اراضی پر کچھ عرصہ قبل بھی قبضہ کی کوشش کی گئی تھی جو علاقہ مکینوں سے ملکر ایم سی ایل نے ناکام بنا دی تھی تاہم اراضی پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے نہ ہی دیکھ بھال کی گئی۔علاقہ مکینوں کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل و ڈپٹی کمشنر لاہور کو دی گئی درخواست کے مطابق مغل قبرستان کے ایک گورکن کو قبضہ گروپ نے آگے کر رکھا ہے جس نے 12 سے 15 قبریں بھی بنا دی ہیں۔علاقہ میں پہلے ہی بڑا قبرستان موجود ہے جس میں کافی قبروں کی گنجائش ہے اگر حکومت قبضہ واگزار کروا کر اس اراضی پر ہسپتال یا کالج بنا دے تو عوام پر بہت بڑا احسان ہوگا کیونکہ بند روڈ بابو صابو ،کوٹ کمبوہ سمیت ملحقہ آبادیوں میں کوئی سرکاری ہسپتال اور کالج نہیں ہے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔دستاویزات کے مطابق اس قیمتی اراضی کے حوالے سے پٹواری اور متعلقہ شعبہ کی جانب سے رپورٹس کی جا چکی ہیں کہ اراضی ایم سی ایل کی ملکیتی ہے اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور ایم سی ایل کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہے جس سے اس کی آشیرباد کا بھی تاثر مل رہا ہے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ اس سے قبل قبضہ گروپ مین بند روڈ پر بکر منڈی کی قیمتی اراضی پر قبضہ کر چکا ہے جس کے خلاف 98 میں اس وقت کے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے ڈائریکٹر وٹیرنری سروسز ڈاکٹر حامد جلیل نے کامیاب آپریشن کیا تھا تاہم مقامی حکومتوں کے آنے کے بعد اس قیمتی اراضی کا نہ بچایا جا سکا اب سے باقی اراضی بھی قبضہ گروپ کے ہاتھ لگ گئی ہے۔مکینوں نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور مقامی ارکان اسمبلی سے بھی اپیل کی ہے کہ اس 34 کنال اراضی کو واگزار کروا کر یہاں سرکاری ہسپتال یا کالج تعمیر کیا جائے تاکہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے۔
Read Next
1 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






