ابراہیم حسن مراد صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لاہور سابق نگران وزیر بلدیات نے ٹاؤن پلاننگ کے اہم منصوبہ پر ایم او یو سائن کر دیا ہے۔ ایورون کنسلٹنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور یو ایم ٹی لاہور کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔
چیئرمین سی اینڈ آر پی ڈیپارٹمنٹ اور سابق چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے وسیم احمد خان اور سابق وزیر لوکل گورنمنٹ، کان کنی اور یو ایم ٹی کے سربراہ ابراہیم حسن مراد نے ٹاؤن پلاننگ کے شعبے سے متعلق جوائنٹ وینچرز پر مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا ۔ ایم او یو پر وسیم احمد خان سی ای او ایورون کنسلٹنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور چیئرمین سٹی اینڈ ریجنل ڈیپارٹمنٹ نے یو ایم ٹی کی جانب سے دستخط کئے۔