وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے5 اگست 2019 کو مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کو صرف کشمیری عوام بلکہ انسانیت سے غداری قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مئی میں بھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کی کوشش کی جسے پاک فوج اور پوری قوم نے مل کر ناکام بنادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سندھ اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے۔ اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کے خاتمے اور بھارتی قبضے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ مراد علی شاہ نے مزہد کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو حاصل اسپیشل ریذیڈنسی کا حق چھین کر بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حکومت نے اپنے ہی شہریوں سے اس سطح کی غداری کی ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں جس کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بطور وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ مؤثر انداز میں لڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی اُن کے یہ الفاظ یاد ہیں کہ وہ نیند میں بھی کشمیر پر غلطی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلا وطنی کے دوران بھی عالمی سطح پر کشمیری تنظیموں سے رابطہ رکھتی تھیں، جب دنیا اُن سے بات کرنے کو تیار نہ تھی۔مراد علی شاہ نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ اٹھانے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ کوششوں کو بھی سراہا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سال 6 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھرپور دفاع کیا۔ ہم نے ان کے جہاز گرائے، اثاثے تباہ کیے اور ایئر بیس نشانہ بنایا۔ آخر کار بھارت کو سیز فائر کے لیے امریکا کو درخواست دینا پڑی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور سندھ کی عوام، حکومت اور اسمبلی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ہم بھارت کے مظالم کو مسترد کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنا مستقبل طے کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اسرائیلی مظالم کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل انسانیت کی تذلیل کر رہا ہے، امداد بند ہے، بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے، اور یہ صرف مذہب کا نہیں، انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف متحد ہو کر فوری کارروائی کرے۔
Read Next
30 منٹس ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
2 دن ago
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا*
Related Articles
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
5 دن ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
1 ہفتہ ago



