کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اجلاس، بریفنگ

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی پنجاب محمدعاصم جاوید نے پی ایف اے کی آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ پی ایف اے کے تحت انسپیکشنز، انفورسمنٹ، ٹیسٹنگ لیبز، تربیتی ورکشاپس، لائسنسنگ اور فوڈ آگاہی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ریسورس ولائیسنسنگ راو پرویز اختر اور ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز آصف علی ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہاکہ فوڈ سیفٹی کو یقینی بنا کر ہی شہریوں کی صحت کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فوڈ سیفٹی کے لئے فوڈ بزنس سے متعلقہ افراد کی تربیت اور شہریوں کو آگاہی کا کلیدی کردار ہے۔ پی ایف اے کی خصوصی ٹیمیں عیدالاضحی پر تمام مویشی منڈیوں میں کھانے کے سٹالز کو چیک کریں۔ فوڈ بزنس سے متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز کا پی ایف اے کے تربیتی اور آگاہی نیٹ میں شامل ہونا ناگزیر ہے۔ ڈی جی پی ایف اے عاصم جاوید نے کہا کہ 2024میں انسپیکشنز کے تحت فوڈ سیفٹی کیخلاف ورزی پر تقریبا 485 ملین روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی پی ایف اے نے کہا کہ پی ایف اے عیدالاضحی کے بعد سکول بچوں کی صحت آگاہی کے لیے بڑی مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ ڈی جی پی ایف اے نے کہا کہ دودہ، گوشت، بیوریجز، مصالحہ جات، کوکنگ آئل و دیگر اشیاءکو محفوظ بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھارہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر دودھ ٹیسٹنگ کیلئے ٹھوکر، سگیاں، گجومتہ، اڈا پلاٹ، بی آر بی پر چیک پوسٹس لگائی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button