*50 کروڑ ماہانہ سے 1505 ملین ماہانہ کا سفر واسا لاہور نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا*

50 کروڑ ماہانہ سے 1505 ملین ماہانہ کا سفر واسا لاہور نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔واسا لاہور نےتاریخ میں پہلی بار 1505 ملین روپیے کی ریونیو کولیکشن کر لی گئی ہے۔واسا لاہور نے اپنا 48 سالہ ریونیو ریکارڈ توڑ دیا۔محض دو برس قبل واسا لاہور کا ماہانہ ریونیو 50 کروڑ تھا جو کہ اب ماہانہ 1505 ملین تک پہنچ چکا ہے۔واسا لاہور نے مئی 2024 میں تاریخ کی سب سے زیادہ ریونیو کولیکشن کی۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کی طرف سے تمام ڈائریکٹرز آپریشن و ریونیو ونگ کے افسران و عملے کو بہترین ریونیو کولیکشن پر شاباش دی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ تمام افسران و عملے کی خصوصی محنت سے ہمیں یہ تاریخی کامیابی ملی ہے۔مستقبل میں بھی اسی محنت و عزم کے ساتھ ریونیو کولیکشن میں مزید اضافہ ممکن بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button