جناح ہال ٹاؤن ہال میں 6 ستمبر یوم دفاع ہلال استقلال پرچم کشائی کی پروقار پرعزم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور سید موسی رضا و پاک افواج افسران نے شرکت کی۔ کمشنرلاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور سید موسی رضا کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ کمشنر لاہور مریم خان نے ہلال استقلال یوم دفاع کا جھنڈا فضا میں لہرایا۔6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کے آغاز میں سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، یوم دفاع تقریب میں پولیس دستہ و بینڈ نے خوبصورت انداز میں سلامی پیش کی، پولیس بینڈ کی دھنوں و مارچ اور نغموں نے فضا کو قومی جزبے سے سرشار کردیا ل۔ یوم دفاع تقریب میں سکاوٹس و سول ڈیفنس نے پریڈ کے ساتھ اللہ اکبر کے پر جوش نعرے لگائے۔ کمشنر لاہور مریم خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کہا کہ پاکستان کی مٹی میں بہادری، محنت اور وفا کا جذبہ موجود ہے، سلام ماؤں کو، والدین کو جنہوں نے وطن کیلئے جان قربان کرنے والے سپوت پیدا کیے، کمشنر لاہور نے کہا کہ پاکستان کو صرف دیانتدای اور محنت کے بل بوتے پر ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور شہر کیلئے ہلال استقلال عظیم اعزاز ہے، ہلال استقلال یوم دفاع کی تقریب کو ٹاون ہال میں شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ یہ دن ہمارے شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے شہداء نے ملک کی حفاظت کے لیے پیش کیں، انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے بچوں نے بھی ہلال استقلال یوم دفاع کی تقریبات میں پرفارم کیا، تقریب میں شہداء اور ان کی فیملیز کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب میں پاک افواج کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ، پولیس، ایجوکیشن، سول ڈیفنس، پی ایچ اے اور دیگر آلائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر لاہور مریم خان نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر فاتحین، شہداء، غازیوں اور بہادروں کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے اور ملک و قوم کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز نے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر پاکستان کے مضبوط دفاع اور بہادروں کا دن ہے، 6ستمبر 1965 افواج پاکستان اور شہریوں کی بہادری پر لاہور کی فضائیں ہمیشہ گواہ رہیں گی اور روز قیامت تک اسکی داستانیں زبان زدعام رہیں گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بہادری، قربانی اور قوم کی یکجہتی کے بنیاد پر 6ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ باوقار اور خودار اقوام اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ 6ستمبر کا جزبہ آج بھی قوم میں اسی طرح زندہ و جاوید ہے پاکستان پاک سرزمین ہے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ لاہور میں یوم دفاع 6 ستمبر شایان شان و بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کی نسبت سے بہادر قوم کو ملنے والے ہلال استقلال پرچم تقرئب ٹاون ہال میں ہورہی ہے جبکہ یوم دفاع کی مناسبت سے حکومتی و شہری سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔






