تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ کے ملازمین کی اکثریت گزشتہ پانچ چھ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم چلے آ رہے ہیں۔ یوڈا نامی ایک تنظیم نے ریفارمز کے تحت ملازمین کے ساتھ بہت بڑا ظلم شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے اکثریتی ملازمین کو گزشتہ چھ مہینوں کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ھیں۔ بدیں ضمن مقامی یونین نے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تو یوڈا کے نام نہاد افسران نے یونین عہدیداروں کے ساتھ انتہائی نازیبا رویہ اپنایا۔ جس سے بلدیاتی ملازمین میں سخت بے چینی پھیل گئی ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چئیرمین شوکت علی انجم نے یوڈا کی طرف سے بلدیاتی ملازمین کی نمائندہ مقامی یونین کے ساتھ نازیبا رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا ھے کہ یوڈا کی TMA کے کاموں میں مداخلت کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی مکمل ذمہ داری TMO کی ھے اور TMO بطور DDO تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازمین کی بلاتاخیر تنخواہیں ادا کرنے کا ذمہ دار ھے۔ TMO کی نااہلی کی وجہ سے بلدیہ کوہاٹ کے اکثریتی ملازمین تنخواہوں سے محروم چلے آ رہے ھیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیداران نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں چھ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بلدیہ کوہاٹ کے بلدیاتی ملازمین کے بچے فاکوں سے دوچار ھیں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے دوکانداروں نے ملازمین کو ادھار دینا بھی بند کر دیا ھے جبکہ ملازمین کے بچوں کو سکولوں کی فیس ادا نہ ھونے کی وجہ سے سکولوں سے بھی نکالا جا رہا ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سینئر عہدیداران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا ، سٹی مئیر کوہاٹ اور TMO کوہاٹ سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ TMO کوہاٹ کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بلا تاخیر نوکری سے برخاست کر کے کوہاٹ TMA کے بلدیاتی ملازمین کو جملہ تنخواہوں کی ادائیگی کر کے فساد کی جڑ یوڈا کو کالعدم قرار دیا جائے بصورت دیگر بلدیاتی ملازمین مرحلہ وار ہڑتال کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور بلدیہ کوہاٹ کی نااہل قیادت پر عائد ھو گی۔
Read Next
22 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






