زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک

لاہور( مہر عبدالروف نائب صدر لیڈرز میڈیا نیٹ ورک سے )گزشتہ روز لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے زیر اہتمام 28 مئی پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے دن کو اظہار تشکر کے طور پر منانے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کاسمو کلب باغ جناح لاہور میں ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مہر عبدالرؤف نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی سعادت شیخ مسرور رفیع کے حصہ میں آئی ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے سیکرٹری جنرل سید مصور زنجانی نے سر انجام دیے صدارت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال سابقہ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور اور ایگزیکٹو ممبر لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض نامور صحافی علی عرفان جاوید ایڈیٹر ماہ نامہ رنگ ارزو اور ایگزیکٹو ممبر لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے سر انجام دیے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید علی بخاری چیئرمین لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے پاکستان سے اظہار یکجہتی ان اشعار سے کی کہ رہتی دنیا تک تیرا رہے گا تو آزاد تھا آزاد ہے آزاد رہے گا۔اورکہا کہ آج کا دن پاکستان کا اہم ترین دن ہے اگر تاریخ پر نظر ڈالیں تو مئی کا مہینہ بہت اہمیت حاصل کر چکا ہے 10 مئی اور 28 مئی جیسے دن بھی اسی مہینے میں آئے پاکستان کی افواج نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم جوہری طاقت رکھنے والے ملک ہیں مودی سرکار کو بتا دیا کہ ہم لوگ متحد ہیں اور ایک ہیں 10 مئی والے وقوعہ نے یوم تکبیر کی وجہ سے زیادہ متحرک کیا ہے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے بانی صدر لیڈرز میڈیا نیٹ ورک عثمان غنی نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم یوم تکبیر کے موقع پر ہم اپنے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ڈاکٹر قدیر نہ ہوتے تو شاید آج ہم سپر پاور نہ ہوتے اور آج اسی وجہ سے ہم دشمن پر غالب ہیں بھارت کا میڈیا مودی میڈیا ہے جبکہ پاکستان کی صحافی برادری مبارکباد کی مستحق ہے جس نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی نے کہا کہ ہماری پاک فوج اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں ۔

پانچ اور چھ مئی کو انڈیا کے طیارے گرائے گئے 10 مئی کو قوم سوئی ہوئی تھی جب صبح ہوئی تو معلوم ہوا کہ ہم ایک جنگ جیت چکے ہیں ہمارا دشمن بیوقوف ہے محمد نصیر الحق ہاشمی نے اس موقع پر ایک قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر تمام لیڈرز میڈیانیٹ ورک کے اراکین نے منظور کر لیا کہ ہمیں دین اسلام کی روشنی میں حقائق پر بات کرنی ہوگی اور ہمیں ایک ہونا ہوگا اور سوشل میڈیا کی تربیت اور سیمینار کا انعقاد کرنا ہوگا۔ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے سیکرٹری جنرل سید مصور زنجانی نے کہا کہ آج کی پُروقار تقریب پاکستان کی سلامتی اور یوم تکبیر کے حوالے سے منعقد کی گئی پاکستان کی آنے والی نسلوں کو ایک اچھا پیغام پہنچانا ضروری ہے کہ ہم کس مقام پر ہیں ہمارے محسنوں کی خدمات ہمیشہ قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اشعار میں کہا

ہم اپنی سانسیں تیرے نام کرتے ہیں اے وطن تیری عظمت کو سلام کرتے ہیں اے وطن ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہماری آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل لکھ دے اور ملک پاکستان کی افواج کی حفاظت فرمائے اور ہمارے محسنوں کے درجات کو بلند فرمائے اللہ تعالی محترم علی عرفان سینیئر صحافی کو اور عزتوں سے نوازے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہر عبدراؤف نائب صدر لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 28 مئی 1998 کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور آج پاکستان میں سرکاری سطح پر اور مختلف تنظیمیں یوم تکبیر منا رہے ہیں اپنے محسن ڑاکٹر عبدالقدیر خان کو اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کر رہےہیں تو لیڈرز میڈیا نیٹ ورک بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی افواج بلخصوص محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنےکے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ حدیث مبارکہ ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو اپنے محسن کا ناشکرا ہے وہ اللہ تعالی کا ناشکر ہے انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک عہدے داران کو یہ اعزاز اور سعادت بھی حاصل ہے کہ وہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ مختلف تقاریب میں ساتھ رہے اور ان سے ایوارڈز اور اعزاز وصول کیے ۔ ڈاکٹرمصطفٰے کمال نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل دن ہے کہ آج کے دن پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کی اور دنیاکے نقشے پر ایک ناقابل تسخیر ملک بن کر ابھرا ایٹمی طاقت بننے میں جہاں ڈاکٹر عبد القدیر خان اورانکے ساتھی سائنس دانوں کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا وہاں ہم سابقہ وزیر آعظم پاکستان ذوالفقارعلی بھٹو اور نواز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہماری حکومت اور فوج نے مئی کے مہینے میں پاک بھارت جنگ میں بہترین حکمت عملی اپنائی اور اللہ پاک کی مدد سے پاکستان کو فتح و کامرانی حاصل ہوئی پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہوتا ہے پاکستان 27 رمضان المبارک کو معرض وجود میں آیا تھا یہ ملک انشآاللہ ہمیشہ قائم رہے گا ڈاکٹر مصطفےٰ کمال نے کہا کہ ہم علی عرفان کو انکی بہترین صحافتی خدمات پر مبارک باد پیش کرتے ہیں سیکرٹری فائنانس شیخ مسرور رفیع نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شکل میں ایک ولی عطا کیا تھا ۔آج ہم اپنے محسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے انکے دراجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

محمد بابر جان نے لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہم اکٹھے ہوئے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی لیڈرز میڈیا نیٹ ورک فورم کو قائم رکھے۔آخر میں ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی اور شہدا و محسنوں کے دراجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا مہر عبدالروف نائب صدر نے کروائی ۔

جواب دیں

Back to top button