صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ میں عوامی روڈ پر کارپٹ روڈ اسکیم کا افتتاح کیا.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ محمد انور علی کانجو اور دیگر سینئر لیگی رہنماؤں کے ساتھ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی.
صوبائی وزیر بلدیات نے اپنے خطاب میں کہا صفائی کا ایسا نظام دینے جارہے ہیں جن کی 77 سالوں میں نظیر نہیں ملتی۔دیہی و شہری علاقوں میں ایک جیسا صفائی ستھرائی کا نظام دینے جارہے ہیں ۔گھر گھر سے کوڑا کرکٹ جمع کیا جائے گا۔مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں

ایک کروڑ روپے کی لاگت سے عوامی روڈ کی کارپٹ اسکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔عوام کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے.





