*میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی ہدایت پر شہر میں عید الضحی پر پہلی بار سڑکوں کی دھلائی*

کراچی میں عید الضحیٰ کے دوسرے روز مختلف سڑکوں کی دھلائی شروع کردی گئی۔پہلے مرحلے میں اہم ترین شاہراہوں کی دھلائی جاری ہے۔لیاقت آباد، ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ، برنس روڈ اور اطراف میں سڑکوں کی دھلائی کردی گئی۔ شہر میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے، ساتھ دھلائی بھی کررہے ہیں۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ ہر علاقے میں جراثیم کش ادویات اور پاؤڈر چحڑکاو بھی کیا جارہا ہے۔ شہریوں کو اگر کوئی شکایت ہے تو فوری متعلقہ حکام اور نمبرز پر شکایت درج کروائیں۔ ہر ضلع، ہر علاقے کا دورہ کررہا ہوں، جہاں کہیں کمی ہے اسے پورا کررہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button