ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی گٹر کھلوانےاور کبھی صفائی کروانے خود آنا پڑتا ہے،ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نےکہا ہےکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، افسوس ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی گٹر کھلوانے اور کبھی صفائی کروانے خود آنا پڑتا ہے۔ جہاں لوکل گورنمنٹ مشینری کام نہ کرتی ہو وہاں وزیراعلیٰ کو اشتہارات دینے پڑتے ہیں۔ عیدالاضحیٰ پر سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کام کیا۔ اس عید کے اصل ہیرو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ورکرز ہیں۔

جواب دیں

Back to top button