ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی صدارت میں محرم الحرام کے بہترین انتظامات کے لئے اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر عاشورہ کے جلوس و مجالس کے بہترین انتظامات کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا

جس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر محمد جعفر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز اور منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے انتظامات بہترین انداز میں مکمل کیے جائیں گے اور تمام امام بارگاہوں پر صفائی اور لائٹس کی سہولات یقینی بنائی جائیں گی۔ چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیہ نے منتظمین کو مکمل انتظامی سہولات فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ منتظمین نے ڈپٹی کمشنر لاہور کے مؤثر اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کے عزم کا ظاہر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی متعلقہ تحصیلوں میں انتظامی امور کی بہتر نگرانی کریں اور منتظمین محرم سے اپنی ضروری اشیاء کی فہرستیں پیشگی جمع کروائیں تاکہ بروقت تمام انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔ اجلاس میں محرم الحرام کے لئے مختص بجٹ کی شفافیت اور انتظامی امور کی بہتری پر خصوصی زور دیا گیا اور یہ طے پایا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی آسانی اور مذہبی جذبات کا مکمل احترام کرتے ہوئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button