وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی صدارت میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار کرنے کے سلسلہ میں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں وزراء اکرام کرنل ر وقار احمد نور، میاں عبدالوحید، سردار دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد رشید اور سردار جاوید ایوب اور بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کے بیشتر مطالبات منظور اور دیگر پر مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کروائی گئی۔واضع رہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی نمائندے ایک مرتبہ پھر سراپا احتجاج ہیں






