پنجاب حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے 3 شہروں سرگودھا، بہاولپور اور ڈی جی خان میں فراہمی و نکاسی آب کا میگا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کی تکمیل سے تینوں شہروں کے 2050 تک واٹر سپلائی اور سیوریج کے مسائل 100 فیصد حل ہو جائیں گے۔ منصوبہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ (پی آئی سی آئی آئی پی) کے تحت مکمل ہوں گے۔ اس ضمن میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پی آئی سی آئی آئی پی کے آفس میں اجلاس ہوا جس میں ایم پی اے سمیع اللہ خان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے بھی شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حمزہ سالک نے صوبائی وزیر کو ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈریم ii منصوبے پر 355 ملین ڈالر، 93884 ملین روپے لاگت آئے گی۔ صوبائی وزیر نے ترقیاتی سکیموں پر مقامی منتخب عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سرگودھا اور بہاولپور میں اسی پراجیکٹ کے تحت لینڈ فل سائٹس بنانے کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ منصوبے کے تحت بہاولپور میں 54 ٹیوب ویلوں کی بحالی ممکن بنائی جائے گی۔ اسی طرح 421 ملین روپے کی لاگت سے بہاولپور میں 6 گرائونڈ سٹوریج ٹینک بنائیں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ منصوبے سے بہاولپور شہر کے 17 لاکھ 58 ہزار مکینوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی آئی آئی پی کے تحت ڈی جی خان اور سرگودھا میں بھی مرحلہ وار منصوبے مکمل ہوں گے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف جلد اس عوام دوست منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پی آئی سی آئی آئی پی کے تحت سیالکوٹ اور ساہیوال میں بھی واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
5 گھنٹے ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
10 گھنٹے ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
13 گھنٹے ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
1 دن ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
Related Articles
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
2 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
5 دن ago



