کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ”شہر کی شیڈول کیمطابق صفائی اولین ترجیح ہے۔اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی تمام صفائی کنٹینرز پر کچرا اٹھانے کے اوقات واضح طور پر لکھے۔کنٹینرز پر صفائی اوقات تحریرکرنے سے کنٹینرز کے بروقت خالی ہونے کی کارکردگی واضح ہوگی۔صاف ستھرے شہرے کیلئے انتظامی مشینری کو دن رات محنت کرنی ہے۔صفائی کیلئے لاہور کا ہر ایریا ترجیح ہے۔صاف ستھرے شہرے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔عمارتی ملبہ کو اٹھانے کیلیے ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کی ٹیمیں ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ مکمل تعاون کرینگی۔اجلاس میں بریفنگ کے دروان بتایا گیا کہ”عمارتی ملبے کے شناخت کردہ 110ڈھیروں کو مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے۔شہر کے 574اوپن پلاٹس کی صفائی کے پلان کو ٹائم لائنز کیمطابق صاف کرینگے۔کمشنر لاہور نے شہر کے گردو نواح کے شناخت کردہ 56 کم صفائی والے ایریاز کی صفائی کا شیڈول طلب کرلیا

۔سی ای او بابر صاحب دین نے ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن ۔ مانیٹرنگ میکنزم پر بریفنگ دی






