معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے قلیل مدت میں وہ کام سر انجام دیے ہیں جو گزشتہ 75 سالوں میں ممکن نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے عوامی مفاد کے منصوبوں کو پس پشت ڈال دیا تھا، خاص طور پر ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو محدود کر دیا گیا تھا۔ حاجی گلبر خان کی حکومت نے اس فنڈ کو بحال کر کے ایک ارب روپے تک بڑھا دیا تاکہ غریب اور مستحق افراد کو بروقت علاج میسر آ سکے۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ حکومت کو آغاز سے ہی ہڈوو واقعے جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا رہا، مگر وزیر اعلیٰ کی مدبرانہ قیادت اور اداروں کے باہمی تعاون سے امن و امان کو یقینی بنایا گیا۔ ویڈیو اسکینڈل اور گندم بحران جیسے حساس مسائل کو بھی پرامن اور مؤثر حکمت عملی سے نمٹایا گیا۔ گندم کی تقسیم میں شفافیت لانے کے لیے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیجیٹائزڈ نظام متعارف کرایا گیا، جس سے کرپشن میں نمایاں کمی آئی اور حقداروں کو ان کا حق ملا۔حکومت کی جانب سے لینڈ ریفارمز کے تاریخی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خالصہ سرکار کے متنازعہ قوانین کو ختم کر کے عوام کو ان کی زمینوں کا قانونی مالک بنا دیا گیا۔ لینڈ ریفارمز بل کو اسمبلی سے منظور کر کے باقاعدہ قانون کی صورت دی گئی، جو دہائیوں پر محیط عوامی مطالبے کی تکمیل ہے۔معدنی وسائل کے حوالے سے حکومت نے صرف چھ ماہ میں وہ ریونیو اکٹھا کیا جو گزشتہ کئی دہائیوں میں ممکن نہ ہو سکا۔ سرکاری افسران کی جانب سے غیر قانونی گاڑیوں کے استعمال اور فیول اخراجات پر پابندی لگا کر سالانہ 25 سے 30 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔وفاقی وزراء کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے ایمان شاہ نے کہا کہ اتنے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پڑھ کر شرم آتی ہے۔ اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ میدان میں آئے اور عوامی مینڈیٹ حاصل کرے، عوام خود بہتر فیصلہ کریں گے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جنرل انتخابات 2026 میں منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا
1 دن ago
ایفاد پاکسان کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ای ٹی آئی پروگرام کے بارے میں ملاقات
2 دن ago
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات موخر،پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی،انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہونگے،نیا شیڈول جاری
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،2 اگست پولنگ
4 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
Related Articles
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
مئی 18, 2026
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
مئی 17, 2026



