میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کراچی کو رہنے کےلیے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کو مسترد کردیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کراچی کو رہنے کےلیے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خود بیٹھ کر ایسی فہرستیں بنا دیتا ہے، ہمیں اپنے شہر کی برائی نہیں کرنی چاہیے، اس شہر میں آج بھی روزانہ کی بنیاد پر بہتر زندگی کے لیے لوگ آ رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی اگر اتنا برا ہے تو تین کروڑ لوگ یہاں نہیں رہتے، یاد رہے کہ عالمی جریدے اکانومسٹ انٹلیجنس یونٹ کی سالانہ رپورٹ کراچی شہر کو دنیا کے بدترین قابلِ رہائش شہروں میں ایک بار پھر شامل کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button