پشاور (بلدیات ٹائمز)صوبہ خیبرپختونخوا بلدیاتی ادارے مالی طور ر دیوالیہ کر دئے گئے ہیں اور ہزاروں بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ھیں اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بچے فاکوں سے دوچار زندگی گزار رہے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن حکومتی عیاشیوں کی وجہ سے بتدریج ختم کئے جا رہے ہیں جب کہ بلدیاتی ادارے فنڈز کی کمی کی وجہ اپنے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے سے محروم نظر اتے ہیں ۔ملازمین اور پنشنرز کئی کئی ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے بغیر سخت مالی بحران کے شکار ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے مالی بحران کے خاتمہ کے لئے کوئی مثبت اقدامات نہیں اٹھائے ۔ موجودہ حکومت نے بھی بلدیاتی اداروں کے کئی بڑے ذرائع امدن جن میں منتقلی جائیداد ٹیکس، لائیسنس فیس، لوڈ آن لوڈ ٹیکس وغیرہ ختم کر دئے ہیں جس سے بلدیاتی ادارے مالی لحاظ سے مفلوج ھو چکے ہیں ۔ حکومت کے نا عاقب اندیش مشیروں کے غلط اور ناانصافی پر مبنی فیصلہ سے بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے سینکڑوں دستکاری سکولز/انڈسٹریل سنٹرز کو بیک جنبش ختم کر دیا گیا جس سے لاکھوں بچیاں ھو فری دستکاری ، سلائی کڑھائی اور ایمبرائیڈری سیکھ کر اپنے گھروں کے لئے آمدن کا ذریعہ تھیں کو سکھلائی سے محروم کر دیا گیا جب کہ ان سکولز سے وابستہ ہزاروں ٹیچرز کو بے روزگار کر دیا گیا جس سے ہزاروں خاندانوں کے سروں پر بے روزگاری اور فاکوں کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین سخت ذھنی اذیت سے دوچار ھیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن جنوبی ریجن کی سینئر نائب صدر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ امبر نواز بلوچ نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات نہ اٹھانے اور بلدیاتی دستکاری سنٹرز کی جبری بندش ہر سخت تشویش کا اظہار کرتے ھوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی کے لئے صوبائی فنڈز سے خاطر خواہ گرانٹ کی منظوری دی جا کر ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور صوبہ بھر کے بلدیاتی دستکاری سنٹرز کی بندش کے احکام واپس لے کر دستکاری سکولز کی اساتذہ اور سلائی ، کڑھائی وغیرہ سیکھنے والی بچیوں کو ذھنی کوفت سے چھٹکارہ دلایا جائے اور ہزاروں لیڈی ٹیچرز کو بے روزگار ھونے سے بچایا جائے۔ بصورت دیگر ہاکستان ورکرز فیڈریشن بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے شانہ بشانہ جدوجہد کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ھو گی۔
Read Next
9 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago






