کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے لاہور ڈویژن میں محرم کیلئے میونسپل انتظامات کے حوالے سے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ

قبل محرم تمام محرم جلوسوں کے روٹس سے لٹکتی بجلی کی تاریں ختم کریں، انہوں نے کہا کہ محرم جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک کو محرم تک مکمل کیا جائے، فیڈرل محکمے روٹس کلیئرنس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونگے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس محرم جلوس روٹس کے مطابق ٹریفک ایڈوائزری جاری کرے، ایمرجنسی سروسز اور انتظامی افسران کی ٹیمیں جلوسوں کے ہمراہ موجود ہونگی۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویژن میں محرم کیلئے میونسپل انتظامات کے حوالے سے اہم رابطہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں نے محرم انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے لاہور سمیت پوری ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں محرم انتظامات کا جائزہ لیا. کمشنر لاہور ڈویژن نے محرم مجالس، جلوس اور امن اجلاسوں کے انتظامات کیلیے تمام اضلاع سے حتمی پلان طلب کرلیا۔ کمشنر لاہور نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع محرم انتظامات پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیں، ضلعی امن کمیٹیوں کو متحرک رکھیں، علماء کا ہم آہنگی کیلئے کردار اہم ترین ہے، انہوں نے کہا ہے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی مانیٹرنگ کے ساتھ محرم روٹس میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرے، ڈی سی آفس لاہور میں محرم مرکزی کنٹرول قائم ہوگا اور اضافی فیڈ سے بھی مانیٹرنگ ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر اور خصوصی طور پر محرم جلوسوں اور اجتماعات کے گرد علاقوں میں کیمیکلز و سلنڈر دکانوں کو چیک کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع آمدہ مون سون کو مدنظر رکھ کر نکاسی آب انتظامات پیشگی فراہم رکھیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، ایم ڈی واسا غفران احمد، لاہور ریسکیو1122 انچارج محمد شاہد اور دیگر تمام الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام اضلاع کے ڈی سیز نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔






