ال گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل AGECC ضلع صوابی کا ایک ہنگامی اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صوابی میں زیر صدارت فضل حکیم ضلعی صدر کونسل منعقد ہوا۔

اجلاس میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن صوابی کے فتح علی۔ ناصر علی۔ بابر زمان ۔ضیاءالرحمن۔ ذوالفقار۔ شیرین زادہ ۔ یونائیٹیڈمیونسپل ورکرز یونین رجسٹرڈ ٹی ایم اے صوابی کے بلال حسین۔ نور محمد پاکستان ورکرز فیڈریشن کے افتخار احمد۔ حاجی نجب خان۔ حافظ اختر زیب۔ ٹی ایم اے تحصیل لاہور یونین کے جوہر زمان۔ عمر آیاز۔ ال گورنمنٹ ڈرائیور ایسوسی ایشن صوابی کے اقبال شیر۔ حاجی شیر حسن خان۔ میونسپل ایمپلائز یونین ٹی ایم اے ٹوپی کے محمد فاضل اور دیگر عہدیداران یونینز و ایسوسی ایشنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ال گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل کے بانی اسلم خان۔ چئیرمین حاجی انور کمال خان۔ صدر حاجی سراج الدین برکی۔ گوہر تاج۔ شاہ ذوالقرنین۔ ظفر علی خاکسار کو زبردست خراج تحسین پیش کی جنہوں نے ملازمین کے مفاد میں اگیگا کے ساتھ ملازم دشمن بجٹ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا سنہری فیصلہ کیا۔ اور ملازمین نے اس اتحاد ویکجہتی کا عملی مظاہرہ 19 جون کو صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تاریخی مظاہرے منعقد کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اجلاس سے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے ملازمین پر زور دیا کہ 25 جون کو صوبائ اسمبلی کے سامنے تاریخی دھرنے میں ملازمین کی کثیر تعداد میں بھرپور شرکت کےلئے اپنے اداروں میں تیاریاں شروع کریں اور ملازمین کے جائز حقوق خصوصا تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کےلئے پشاور دھرنا کو کامیاب کریں تاکہ صوبائ حکومت مجبور ہوکر وفاقی کے طرز پر صوبائ ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کریں اور 30 فیصد DRA الاونس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ شرکاء اجلاس نے 25 جون کے پشاور دھرنا میں بھرپور شرکت کرنے اور کوارڈینشن کونسل قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا






