ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چائنہ سکیم گجرپورہ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے چائنہ سکیم میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹیز کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر تعمیراتی ملبہ ڈالنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایل ڈی اے،واسا اور ضلعی انتظامیہ کو مل کر فوری ملبہ ہٹانے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹیز پر بورڈز اور فینس لگانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈائریکٹر ہاؤسنگ کو ایل ڈی اے ملکیتی پلاٹ فوری کلیئر کرانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹیز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نالہ کے اطراف سڑک پر سٹریٹ لائٹس فوری ٹھیک کرانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کو متعلقہ سکیم میں مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔






