میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت بیوٹیفکیشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت بیوٹیفکیشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔آئی آئی چندریگر روڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق خوبصورت اور پرکشش بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی۔بینکوں کے تعاون سے بارہ داری تا ٹاور شٹل بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شہریوں کو پارکنگ کی سہولت میسر آ سکے۔ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ریلوے گراؤنڈ پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کی تجویز پیش کی گئی۔

بینکوں نے میئر کراچی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا۔منصوبے پر مستقل بنیادوں پر عمل درآمد کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس۔ ایم۔ افضل زیدی، بینکوں کے سینئر عہدیداران، ریلوے کے نمائندے، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button