گلگت بلتستان، جعلی دستخطوں کے ذریعے غیر قانونی بھرتیوں پر ایگزیکٹو انجینئر حبیب اللہ خان سرکاری ملازمت سے برطرف

واٹر اینڈ پاور ڈویژن نگر میں جعلی دستخطوں کے ذریعے غیر قانونی بھرتیوں پر انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایگزیکٹو انجینئر (بی ایس-18) حبیب اللہ خان کو سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔انکوائری میں واضح ثبوت سامنے آئے کہ سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کی گئی، جو سنگین بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے۔حکومت گلگت بلتستان اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی ہر سطح پر یقینی بنائی جائے گی اور بدعنوانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button