پی اینڈ ڈی اجلاس،5 سکیموں کے لئے16 ارب 75 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری،پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے لئے 4 ارب 70 کروڑ منظور

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 16 ارب 75 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 85 ویں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی آیند ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔پنجاب یونیورسٹی اف ٹیکنالوجی منڈی بہاوالدین کے

لئے 9 ارب 79 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔منظور شدہ رقم سے یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے ، تعلیمی اور آپریشنل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔سابقہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرانوالہ ، سرگودھا ، رحیم یار خان کی ریمپنگ کے لیے 1 ارب 9 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے لیے 4 ارب 70 کروڑ 72 لاکھ روپے کی منظوری ہوئی۔پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے پرانے سامان کی تبدیلی کے لیے 1 ارب 1 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔سمارٹ سٹی فیز ون پی سی ٹو کے لیے 7 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی نے بھی شرکت کی۔چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے

جواب دیں

Back to top button