اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیلی اداروں میں سالانہ اپریشنل فنڈز میں مبینہ مالی بدعنوانیوں کی شکایات موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق، پولیس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے مختلف زیلی محکموں میں سالانہ آپریشنل فنڈز میں مبینہ خردبرد کی شکایات پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر گلگت بلتستان، ایس ایس پی گلگت اور ایس ایس پی غذر سے تحریری رپورٹس طلب کر لی ہیں۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے صوبے بھر میں بدعنوانی کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، اور اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
*ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کے ماتحت پولیس اسٹیشنز میں رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے تحت ایک خصوصی سیل قائم کر دیا ہے۔*
تمام معزز شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاخوف و خطر فوری طور پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو اطلاع دیں۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شہریوں کی نشاندہی پر بھرپور اور مؤثر کارروائی عمل میں لائے گا۔
اپنی شکایات درج ذیل نمبروں پر درج کرائیں۔
03554953283
05811-930331
05811-930162
*بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کریں – ایک صاف اور شفاف معاشرے کے قیام کے لیے*






