وفاقی محتسب کا علاقائی دفتر ملتان کی نئی بلڈنگ کا افتتاح، فیصلوں پر عملد رآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی کر یں گے، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی

وفاقی محتسب اعجا زاحمد قریشی نے اپنے ادارے کے علا قائی دفتر ملتان کی نئی بلڈ نگ کا افتتاح کر دیا۔ افتتا حی تقریب میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے اہم افراد اور میڈ یا کے نمائندوں نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔وفاقی محتسب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے سرکاری افسروں پر زور دیا کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآ مد کو یقینی بنائیں تاکہ شکایت کنندگان کو فوری ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ غر یبوں کی عدا لت ہے اور اس ادارے کا مقصد نادار اور پسما ندہ طبقے کی دادرسی کرنا ہے، ہم دو سو سے زائد وفاقی سر کاری اداروں کے خلاف شکایات کے ازالے کے لئے پر عزم ہیں۔ سرکاری افسران کو عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانا چاہئیں۔ وفاقی محتسب نے اپنے دورہ کے دوران وفاقی محتسب کے علا قائی دفا تر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غا زی خان کے افسران اور وفاقی اداروں کے مقا می سر براہان کے ساتھ ایک اجلا س کی صدا رت بھی کی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کی خد مت کو شعار بنا ئیں اور وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر ہمیں اپنے اختیارات استعمال کر نا پڑ یں گے۔ وفاقی محتسب نے اپنے خطاب کے دوران بتا یا کہ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکایات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ گز شتہ چند ما ہ میں مظفرآباد(آزاد جموں و کشمیر)، گلگت بلتستان، میر پور خاص، ساہیوال اور ڈیرہ غا زی خان میں نئے علاقائی دفا تر قا ئم کئے گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر کے26 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہولیات فرا ہم کر رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی سرکاری اداروں کے مقا می سربراہان کے علا وہ میڈیا اور سول سوسا ئٹی کے کثیر افراد نے شر کت کی۔ وفاقی محتسب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ گذشتہ برس دولا کھ 26 ہزار372 شکایات آئیں اور دو لا کھ 23ہزار198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے، 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصا ف فراہم کر نے کے لئے ملک بھر میں 126کھلی کچہر یاں منعقد کی گئیں۔او سی آ ر پروگرام کے تحت 171 دورے کئے گئے، سر کا ری اداروں کے نظا م کی اصلا ح اور خد مات کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیموں نے سرکاری محکموں کے 79دورے کئے۔انہوں نے بتا یا کہ ہمارے انسوسٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خودجاکر کھلی کچہر یاں منعقد کر کے عوام الناس کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فراہم کررہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نادار اور پسما ندہ طبقے کی شکا یات کی داد رسی کرناہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سرکا ری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے باعث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے بتا یا کہ وفاقی محتسب میں بیرون ملک پاکستانیوں اور بچوں کی شکایات کے لئے الگ سے شکایات کمشنرز مقرر کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button