*ستھرا پنجاب، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی طرف سے 146 ارب روپے کے ریکارڈ بجٹ کے باوجود عوام سے صفائی ٹیکس وصول کرنے کی تیاریاں*

پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد محکمہ بلدیات نےیکم جولائی سے شہروں اور دیہی علاقوں سے ستھرا پنجاب پروگرام حوالے سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے گھروں سے 200 روپے ماہانہ وصول کریگی۔ 3 مرلہ اور پانچ مرلہ گھر کے لئے 200 روپے 10 مرلہ 400 کنال کا گھر 1000 اور بڑے گھروں دو کنال یا اوپر کے گھروں کیلئے 5000 روپے وصول کئے جائیں گے۔ یاد رہے حکومت نے 200 ارب سے یہ منصوبہ پہلے أزمائشی شروع کیا تھا اب کو حتمی شکل دیدی گئی۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے نئے مالی سال سے کوڑا ٹیکس وصول کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔واضع رہے کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 2025۔26 کے بجٹ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے 146 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنیاں پنجاب میں صفائی کےساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے بجٹ کا بھی صفایا کریں گی۔صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کا تجربہ بھی پنجاب حکومت کے لئے بڑا امتحان ہے۔

جواب دیں

Back to top button