موسلا دھار بارش:صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر میں موسلا دھار بارش میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور عملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا۔سی ای او بابر صاحب دین نےشہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کر کےخود شاہراؤں کی کلیئرنس کا جائزہ لیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر نکاسی آب کویقینی بنانے کیلئے شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کے لیے صفائی عملہ تعینات رہا جبکہ6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا دوران بارش جاری آپریشن کے بارے میں کہنا ہے کہ تیز اور مسلسل ہونے والی بارش میں بھی صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ نکاسی آب یقینی بنانے کا عمل جاری رہا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے نور جہاں روڈ، لبرٹی مارکیٹ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ پر شاہراہوں کی کلیئرنس جبکہ شادمان مارکیٹ، قرطبہ چوک،ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔لکشمی چوک،مال روڈ، جیل روڈ، الحمرا، گورنر ہاؤس اور ملحقہ سڑکوں پر بھی صفائی ستھرائی یقینی بنائی گئی۔ سرکلر روڈ، فورٹ روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، آزادی چوک پر صفائی ٹیمیں متحرک رہیں۔مزید برآں تمام ٹاؤن مینجرز کو بھی فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ دوران بارش شاہراؤں میں بکھرا کوڑا کرکٹ نکاسی آب میں خلل کا سبب بنتا ہے،کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیاکا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button