کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم ناراں جلکھڈ روڈ پر دریائے کنہار کے کنارے اور درمیان میں موجود خشک پٹیوں (Dry Patches) کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ وہ مقامات ہیں جہاں سیاح با آسانی پہنچ کر بیٹھتے ہیں، فوٹوگرافی اور سیلفیاں بناتے ہیں اور بعض اوقات ناشتہ بھی کرتے ہیں۔

تاہم مون سون کی بارشوں کے دوران پانی کی سطح بلند ہونے سے ان خشک پٹیوں پر موجودگی خطرناک ہو سکتی ہے۔ کسی بھی ممکنہ حادثے اور سوات جیسے سانحے سے بچاؤ کے پیش نظر ان جگہوں کو ہٹایا جا رہا ہے تاکہ سیاح انہیں استعمال نہ کر سکیں اور ان کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔






