*انتظامیہ کا منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے مکمل رابطہ ہے۔محرم جلوس میں اوقات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔کمشنر لاہور*

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مرکزی امام بارگاہوں کے دورے اور منتظمین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈی سی لاہور سید موسی رضا کے ہمراہ امام بارگاہ باب العلم نشاط کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی کینٹ نے امام بارگاہ باب العلم انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ، ریسکیو، میڈیکل کور، لائٹنگ، اور نکاسی آب انتظامات مکمل ہیں، انتظامیہ کا امام بارگاہ کے منتظمین سے مکمل رابطہ میں ہے۔کمشنرلاہور نے امام بارگاہ باب العلم نشاط کالونی کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی۔ امام بارگاہ کے منتظمین نے محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر انتظامیہ کے مرکزی امام بارگاہوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی محرم انتظامات کو ہر پہلو سے یقینی بنانے کی ہدایات کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومتی ہدایات اور ایس اوپی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مرکزی امام بارگاہوں و جلوسوں کے روٹس کی تمام ضروریات کو یقینی بنایا جارہا ہے، انتظامیہ کا منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے مکمل رابطہ ہے، محرم جلوس میں اوقات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔بعدازاں کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈی سی لاہور آفس میں قائم محرم مرکزی مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز لاہور محمد جعفر نے مرکزی کنٹرول روم سے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بارے بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے علاوہ بھی سینکڑوں کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button