صوبہ بھر میں 5 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ اور ہنگامی اقدامات بارے وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کی تمام اضلاع میں کیے جانیوالے انتظامات بارے بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر واساز اور ضلعی انتظامیہ کے ایمرجنسی کیمپس کو فعال کردیا گیا ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کیں،نشیبی علاقوں سے نکاسی آب اور عوامی ریلیف کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مون سون سیزن میں بارشی پانی کی بروقت نکاسی اولین ترجیح ہے، علاؤہ ازیں لاہور کے زیر زمین واٹر ٹینکس کو فعال بنانے کیلئے دن رات کام جاری ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام واساز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
1 دن ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
3 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
4 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
4 دن ago





