11 ارب روپے لاگت کی 106 ترقیاتی سکیمیں اسی ماہ شروع کی جائیں گی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب

کراچی کے شہریوں کے لیے نئے مالی سال کی پہلی خوشخبری!

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 11 ارب روپے مالیت کی 106 ترقیاتی اسکیمیں اسی ماہ شروع کی جائیں گی۔اس کے علاوہ، سندھ حکومت سے رواں مالی سال کے لیے 29 ارب روپے کی اسکیمیں حاصل کر لی گئی ہیں۔میئر کراچی نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت جاری کی کہ برسات کے دوران الرٹ رہیں اور تمام ترقیاتی کاموں میں معیار کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں سید محمد افضل زیدی (میونسپل کمشنر کراچی)، گلزار ابڑو (مالی مشیر بلدیہ عظمیٰ کراچی)، اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button