وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کے لئے پہلی مرتبہ خصوصی اقدامات،نیا سسٹم نافذ اورسپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محرم کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازع مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز کر دیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں پہلی مرتبہ سائبر پٹرولنگ یونٹ ذمہ داریاں سرانجام دے گا۔قابل اعتراض سوشل میڈیا موادکی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے لئے پی آئی ٹی بی کا خصوصی پورٹل بھی فعال کر دیا گیا۔ سپیشل سیل میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پر مشتمل سوشل میڈیا مواد کی 24/7 مانیٹرنگ کی جائیگی۔ پورٹل پر متنازع مواد کی رپورٹنگ کے بعد اکاؤنٹ کی بندش اوراکاؤنٹ ہولڈر کو ٹریس کیا جاتا ہے۔ مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی تشہیر و اشاعت اور تقاریر پر مکمل پابندی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کومحفوظ بنانے کے لئے کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کا حکم دیا۔جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے لئے چاروں اطراف آہنی پائپ کی تنصیب کیے جائیں گے۔ عشرہ محرم کے ہر جلوس کے داخلی گیٹ پر خصوصی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ آنے والوں کو چہروں سے شناخت کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مجالس اور جلوسوں میں خواتین عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے خواتین پولیس افسر اور اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں عشرہ محرم الحرام حساس ہے، کوتاہی کی قطعاً گنجائش نہیں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



