ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے نابہ روڈ، فیروز پور اور ملتان روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا کی جانب سے نابہ روڈ، فیروز پور پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیپا صوبائی دارالحکومت کے پانچ پوائنٹس پر روڈ کٹ کی ری سٹوریشن کا کام کر رہا ہے۔واسا کی جانب سے سیوریج کے بعد ان پوائنٹس پر روڈ کٹ کی ریسٹوریشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ٹیپا ٹیمیں، نابہ روڈ، سرکلر روڈ، بند روڈ، وحدت روڈ اور کریم پارک میں کام کر رہی ہیں۔

ٹیپا ٹیمیں فیروز پور روڈ پر سوئی گیس کے پائپ ڈالنے کے بعد روڈ کٹ کی ریسٹوریشن کا کام کر رہی ہیں۔بند روڈ، کریم پارک اور وحدت روڈ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کام کے معیار کا جائزہ لیااور ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹیپا اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






