وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور تحفہ، صوبائی دارالحکومت میں سٹرکچر پلان روڈز پر کام کا آغاز ہونے لگا۔ایل ڈی اے نے سدرن کوریڈور نیلم روڈ کے بعد ایکسپو سینٹر تا خیابان جناح سٹرکچر پلان روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

صدر مسلم لیگ ن لاہور و ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، صوبائی وزیر لیبر و سپورٹس فیصل ایوب کھوکھر، ایم پی ملک عرفان شفیع کھوکھر، ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر نے سٹرکچر پلان روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ایکسپوسنٹر سے خیابان جناح تک 4.75کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی۔صدر مسلم لیگ ن سیف الملوک کھوکھر نے اس موقع کہا کہ سٹرکچر پلان روڈ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لاہوریوں کے لیے تحفہ ہے۔اس سڑک کی تعمیر سے ایل ڈی اے سٹی، فیروز پور روڈ اور قصور تک نیا کوریڈور بنے گا۔صوبائی وزیر لیبر و سپورٹس فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی حکومت میں آئی ہے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت آئندہ پچاس سال کی پلاننگ کرتی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ایکسپوسنٹر سے خیابان جناح تک سڑک6ماہ میں مکمل کی جائے گی۔سٹرکچر پلان روڈ منصوبہ تھری لین کیرج وے پر مشتمل ہوگا۔ سٹرک پر سولر ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں گی ،فٹ پاتھ بنائے جائیں گے اور سینٹرل ڈرین بنے گی۔منصوبے کی تکمیل سے یومیہ ہزاروں گاڑیاں مستفید ہوں گی۔منصوبے پر کل لاگت 1613.65 ملین روپے آئے گی۔






