وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا اظہار تعزیت،وزیر اعلٰی کا شہید رحمت بلال کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا، اہل خانہ کے لئے امدادی پیکج کا اعلان بھی کیا، وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 
"شہید رحمت بلال ہمارے ہیرو ہیں جو ریسکیو کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے تھے، شہید رحمت بلال کا جذبہ خدمت سب کے لئے قابل تقلید ہے، رحمت بلال نے دوسروں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان قربان کردی۔”






