سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے صوبہ میں عوام کو اشیاء خور ونوش کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا اپریشن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 3 روز کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پنجاب بھر میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں کی ہیں اورصوبہ بھر میں اوور چارجنگ کرنے والے 1 ہزار 500 سے زائد منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے -انہوں نے بتایا کہ گراں فروشی کرنے پر 65 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور1075 نا جائز منافع خوروں کوگرفتارکیاہے جبکہ ریٹ لسٹ اویزان نہ کرنے والے675 دکانداروں کے گرد بھی شکنجہ مزید سخت کیا گیا ہے اورناجائز منافع خوری کرنےپر 55 لاکھ 64 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے -ڈاکٹر کرن خورشید نے مزید بتایا کہ برائلر گوشت کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 10 ہزار 979 دکانوں کی چیکنگ کی اوربرائلر گوشت کی ریٹ لسٹ اویزاں نہ کرنےوالے 48 اور اوور چارجنگ کے مرتکب 962 برائلر فروش پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ریڈار پر آگئے ہیں جبکہ برائلر گوشت کی گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف10 مقدمات درج کیے گئے اور80 سے زائد چکن فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور انہیں 4 لاکھ 69 ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا -سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے مزید بتایا کہ مارکیٹوں میں دال مسور کی ریٹ لسٹ اویزاں نہ کرنے پر17 اور ناجائز منافع خوری میں ملوث 328 گراں فروشوں کے خلاف بھی اپریشن کیا گیا اوردال مسور کی گراں فروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف 5 مقدمات درج کرکے 189 کو گرفتار کیا گیا اور انہیں 80 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا -ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر فوڈ سیفٹی,ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں بہت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور پنجاب میں رائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ پنجاب میں اشیا ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں رمضان کے بعد بھی اسی تواتر سے جاری رہیں گی-
Read Next
7 گھنٹے ago
پنجاب میں کسانوں سے 42955بیگ گندم خرید کر لی گئی ہے-سیکرٹری فوڈ پنجاب
5 دن ago
سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کا ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے مختلف خریداری مراکز کا دورہ
1 ہفتہ ago
کسانوں کو گندم کی ادائیگی 72گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی -سیکرٹری فوڈ سیفٹی پنجاب
مارچ 12, 2026
پنجاب میں یکم سے21رمضان تک نگہبان دسترخوان پر26لاکھ سے زائد افراد افطار کر چکے ہیں،سیکرٹری فوڈ سیفٹی
مارچ 9, 2026
پندرہ دنوں کے دوران اوور چارجنگ پر پنجاب میں 6ہزار 471 دکانیں سیل،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
Related Articles
برکی سہولت بازار میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار عمیر معطل -سیکرٹری فوڈ سیفٹی
مارچ 2, 2026
سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کا جوہر ٹاؤن سہولت بازار کا دورہ
فروری 26, 2026
گراں فروشی پر 313 مقدمات درج 2870 گرفتار 87 دکانیں سیل- سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید
فروری 24, 2026


