چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات صوبے میں مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل عملی اقدامات کر رہا ہے۔ محکمے نے اپنی جاری کوششوں کے تحت دسمبر کے لئے مقرر کردہ اہم اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے ہیں۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مختلف علاقوں میں مین ہول کورز کی تنصیب کا عمل جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کچرے کی باقاعدہ صفائی اور منتقلی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شفافیت اور احتساب کے فروغ کے لئے حکومت کی جانب سے عملے کی حاضری اور فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے لئے ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے خدمات کی بروقت فراہمی اور کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ محکمہ بلدیات نے پھل و سبزی منڈیوں، بس ٹرمینلز اور تفریحی فواروں سمیت مختلف عوامی مقامات پر صفائی کے مؤثر انتظامات کئے ہیں۔ پشاور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جبکہ پارکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں صفائی کی نگرانی کے لئے کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
پی پی پی فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تجویز منظور کر لی گئی
8 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا حکومت کےایندھن کی بچت اور ذمہ دار حکومتی اقدامات کے لیے نئے فیصلے
8 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کی 9ویں پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
12 گھنٹے ago
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل حسن خیل پشاور ملک ارشد خان کی جانب سے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز کو ہدایت جاری
1 دن ago
مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی اور تحصیل چیئرمینز کے ساتھ گزارا گیا وقت خوشگوار، بامقصد اور یادگار دوررہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ملک ارشد خان
Related Articles
محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا نے سبکدوش ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے حکومتی اثاثوں کی رپورٹ طلب کر لی
1 دن ago
*لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کامحمد رحیم جدون کو بہترین خدمات کی فراہمی پر خراجِ تحسین*
3 دن ago
*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس*
3 دن ago
:خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام 15 مارچ کو ختم، اختیارات ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کئے جانے کا امکان
4 دن ago


