میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کا لطیف آباد نمبر 10 کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے آج لطیف آباد یونٹ نمبر 10 میں مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ فیصل عبدالجبار خان، میونسپل کمشنر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ظہور احمد لکھن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میئر حیدرآباد نے جلوس کے راستے، سیکیورٹی، صفائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات دیں کہ جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کرنا بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button