گلگت نلتر ماسٹر پلان 2040 پر عمل درآمد شروع

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ حکومت گلگت بلتستان سے ایک سال پہلے منظور ہونے والے گلگت نلتر ماسٹر پلان 2040 پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و فوکل پرسن ساجد ولی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان کے احکاما ت کے تحت گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ حکومت گلگت بلتستان سے ایک سال پہلے منظور ہونے والے گلگت نلتر ماسٹر پلان 2040 پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے،جس کی ایک کڑی گلگت سیوریج سسٹم ہے جس سے نہ صرف گلگت کے باسیوں کونکاسی آب محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کا موقع میسر ہوگا بلکہ شہر اور ماحول بھی صاف ستھرا رہے گا،گلگت نلتر ماسٹر پلان کے تحت تعمیرات سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور تعمیرات کی مضبوطی بھی یقینی ہوگی۔اب گلگت شہر(مناور سے جاگیربسین، سرکار کوئی سے چھلمش، محمدآباد، دنیور، سلطان آباد)اور نلتر کے بلڈنگ کے نقشہ جات اور پلان کیلئے جی ڈی اے کی سفارشات پر ماسٹر پلان کے تحت ایل جی اینڈ آرڈی کے ذریعے ڈپٹی کمشنر بلڈنگ کے نقشہ جات جاری کرے گا۔اب بلڈنگز، پارک اور جو بھی نئی تعمیرات ہوں گی وہ ماسٹر پلان کے تحت ہوں گی۔اس حوالے سے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا۔

جواب دیں

Back to top button