میئر حیدرآباد کاشف شورو کا مرکزی محرم کے جلوس کی نگرانی کے لیے قائم کنٹرول روم کا دورہ

میئر حیدرآباد کاشف شورو نے مرکزی محرم کے جلوس کی نگرانی کے لیے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ڈی سی زین العابدین میمن، ایس ایس پی عادل چانڈیو، چیئرمین ٹی ایم سی میاں سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ، ایم سی جام ظہور احمد، سی ای او ایچ ڈبلیو اینڈ ایس سی ابڑو طفیل، اے سی سٹی بابر راہپوٹھو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران سیکیورٹی حکام نے میئر کو حفاظتی اقدامات اور انتظامات پر بریفنگ دی۔ میئر نے امن و امان برقرار رکھنے، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر انتظامیہ کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جلوس کے پورے روٹ کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں۔

جواب دیں

Back to top button